کامیاب قوم بننے کیلئے ہمیں جہد مسلسل کا عہد کرنا ہوگا ،چوہدری یعقوب ورک

کامیاب قوم بننے کیلئے ہمیں جہد مسلسل کا عہد کرنا ہوگا ،چوہدری یعقوب ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)چئیرمین ورک گروپ چوہدری یعقوب ورک نے کہا کہ ہر آنے والا دن ہمیں اپنی اصلاح کا بھرپور موقع عطا کرتا ہے لیکن پھر بھی ہم اسے نظر انداز کر دیتے ہیں تاہم نئے سال 2016کے پہلے دن ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ اس سال کو غنیمت جانے گے اوراس سال کے لمحوں کو فضول مشاغل میں ضائع کرنے کی بجائے عملی طور پر کچھ کر کے دکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیپی نیو ائیر کے موقع پر روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے نیا سال ہمارے ملک کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لیکر آیا ہے تمام مرجھائے ہوئے چہرے پھر سے کھل اٹھے گے اور ہمارا ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دن دگنی و رات چگنی ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کرنے کی خاطر محنت و مشقت ، لگن ، شوق و ذوق ، سچے جذبہ اور اقبال کے درس خودی کے مطالعہ اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اقوام عالم میں ملک کانام روشن کرنے اور ایک کامیاب قوم بننے کی خاطر ہمیں جہد مسلسل کو ترجیح دینے کا عہد کرنا ہوگا ۔