آئی جی پی کی حساس مقامات اور اداروں کی جامع پلان کے تحت حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

آئی جی پی کی حساس مقامات اور اداروں کی جامع پلان کے تحت حفاظت یقینی بنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستان نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے پولیس آفسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک جامع پلان کے تحت غیر محفوظ مقامات ، حساس جگہوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوشیشیں مزید موثر اور تیز کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں صوبہ بھر کے ضلعی پولیس آفسروں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ ایڈیشنل آئی جی پیز ہیڈ کوارٹرز، سپیشل برانچ، انوسٹی گیشن، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی آپریشن، چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور تمام اضلاع کے ضلعی پولیس آفسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی جی پی نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ غیر محفوظ مقامات یعنی جیولری شاپس، بنکوں وغیرہ اور حساس مقامات بشمول دفاقی اداروں کا معائنہ کرکے ان کی سیکورٹی کا جائیزہ لیں اور نامناسب سیکورٹی کی صورت میں اُن کی باقاعدہ تصویریں بناکر متعلقہ حکام کو پندرہ دن کی وارننگ دے کر ضروری سیکورٹی اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں اپنی رپورٹ سی پی اُو بھیجوانے کی ہدایت کی۔ شرکاء اجلاس کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ آرمی کے ساتھ ملکر اگلے چھ ہفتوں کا پلان اور فارمیٹ بناکر شہری اور دیہاتی علاقوں میں مسلسل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کریں۔ اور اسمیں پیشہ ورانہ طریقے سے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ اہم شخصیات کی نقل و حمل کے دوران عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھیں۔ٹریفک بالکل نہ روکیں اور ایسا پلان مرتب کریں کہ سیکورٹی کا مسئلہ بھی پیدا نہ ہو اور ٹریفک بھی رواں دواں رہے ۔شرکاء کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں کے لئے ایک خصوصی پلان تیار کرنے اورایلیٹ فورس کا8تا 10 اہلکار وں کی سفید پارجات میں خصوصی ٹیمیں بنانے اور اُن سے اس مقصد کے لئے باقاعدہ ریہرسل کرانے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پہلے سے متعین شدہ رووٹ کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔انہیں اہم عوامی اجتماعات اور جلوسوں کی سیکورٹی کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرتے وقت انہیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے اچھے اخلاق اور طریقے سے نمٹنے اور پولیس کی امیج کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔پولیس اہلکاروں کی استعدادی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے شرکاء کو بی ون امتحان کے کورسز کو آخری شکل دینے اور تمام اضلاع میں سلیبس کی کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ متعلقہ اہلکار مکمل تیاری کے ساتھ امتحان میں بیٹھ سکیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ امتحانات جنوری اور فروری کے آخر ی آیام میں منعقدکئے جائیں گے۔