بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو5 سال قید کی سزا

بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو5 سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے ملزم سمیع الدین کو 5سال قید کی سزا سنائی ہے، بھتہ طلب کرنے پر تاجر نے ستمبر2014میں ملزم سمیع الدین کے خلاف تھانہ شریف آباد میں رپورٹ درج کرائی جس پر شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تاجر سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی گئی۔