بٹ خیلہ کار کھائی میں گرنے سے ماں جاں بحق

بٹ خیلہ کار کھائی میں گرنے سے ماں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں موٹرکارگہری کھائی میں گرنے سے ماں جاں بحق جبکہ چھ سالہ بیٹی اورموٹرکارڈرائیورزخمی مالاکنڈلیویز فورس نے ابتدائی رپورٹ درج کردی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روزایک موٹر کار نمبر LPQ.55 جوڈائیورو کیل محمدولد ولی محمدسکنہ ہریانکوٹ چلارہاتھاکہ مالاکنڈپاس میں گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماۃ رشیدہ بی بی زوجہ اعظم خان سکنہ بریکوٹ جاں بحق جبکہ چھ سالہ بیٹی اسماء بی بی شدیداورموٹرکارکاڈرائیوروکیل محمدشدیدزخمی ہوگئے مالاکنڈلیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔