چارسدہ میں چوروں ن دکان کا صفایا کردیا
چارسدہ (بیورورپورٹ) نامعلوم چوروں نے رحمان پلازہ میں موبائل شاپ لوٹ لی ۔دیدہ دلیر چور ساڑھے چار لاکھ روپے نقد ، ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے میموری کارڈ سمیت قیمتی موبائل فون اور دوسری اشیاء پر ہاتھ صاف کرکے رفو چکر ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے چارسدہ کے مصروف ترین مارکیٹ رحمان پلازہ میں سیکنڈ فلور پر واقع موبائل شاپ میں گھس کر ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی ،ساڑھے تین لاکھ روپے کے میموری کارڈ ، قیمتی موبائل سیٹ اور دیگر سامان پر ہاتھ صاف کر دیا ۔ دکان کے مالک سلامت خان ولد جبار خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہول سیل کا کاروبار کر تے ہیں اور سر دست مزید نقصان کی تفصیل معلوم نہیں کی جا سکتی کیونکہ تمام سٹاک کو چیک کرنے بعد مزید نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے گا ۔ پولیس نے مارکیٹ کے چوکیدار کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ۔