رستم میں اراضی کا تنازعہ ،باپ قتل بیٹا زخمی ،ملزمان فرار
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں اراضی کے تنازعے پر باپ قتل بیٹا شدید زخمی۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔ واقعات کے مطابق رستم میں کے نواحی علاقہ ممچھی کے رہائشی جہان علی ولد فقیر گل نے بحالت مجروحیت تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اورمیرا والد فقیر گل اپنے حجرے میں موجود تھے کہ اسی دوران مرادعلی ولد رویداد اور افتخار والد نورداد نے ہم پر بمسلحہ آتشین اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کی نتیجے میں میرا والد فقیر گل لگ کر موقع پر دم توڑدیا جبکہ میں زخمی ہوگیا۔وجہ عناد اراضی کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے پولیس تھانہ رستم نے ہر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درجہ کرکے تفتیش شروع کر دی ۔