لنڈیکوتل میں روز گار کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے،سابق سینٹر

لنڈیکوتل میں روز گار کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے،سابق سینٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)طورخم سے روزگار منتقل نہ کیا جائے۔لنڈ ی کو تل میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھانا چاہیے۔ مشکل اس گھڑی میں ہم قوم کے ساتھ ہیں ۔ سابق سینیٹر حافظ عبد المالک قادری سابق سینیٹر حافظ عبد المالک قادری نے ایم اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنڈ ی کو تل اور طورخم سے روزگار منتقل نہ کیا جائے کیو نکہ لنڈ ی کو تل کے عوام انتہائی پر امن لوگ ہیں طورخم میں قوم اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو درپیش مسائل حل کرانے میں ان کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ لنڈ ی کو تل کے باسیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں جس میں انہوں نے بھاری مالی و جانی نقصانات اٹھائے ہیں حکومت کو چا ہیئے کہ طورخم سے کلیئرنس نظام کو جمرود منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے اور لوگوں کو بے روزگار نہ ہو نے دیں لنڈ ی کو تل اور طورخم میں مزید روزگار کے مواقع پیدا کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت راست اقدامات اٹھانی چاہیئے سینیٹر نے کہا کہ طورخم ایک اہم اسٹیشن ہے جہاں سے حکومت کو کھربوں روپے ریونیو کی مد جمع ہوتے ہیں جو ملکی خزانے کو مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے طورخم نہ صرف فاٹا بلکہ پورے پاکستان کا دل اور عزت ہے اس پر آنچ نہیں انے دیا جائے سابق سینیٹر نے لنڈ ی کو تل میں قومی نمائندہ گرینڈ جرگہ میں کسٹم کلیکٹر پشاور قربان علی مہمند کی شرکت کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طورخم مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرانا وقت کا اہم تقاضا ہے انہوں نے قوم ، کلیئرنگ ایجنٹس اور ایکسپورٹرزو ایمپورٹرز سے کہا کہ مشکل اس گھڑی میں ہم اپ کے ساتھ ہیں ۔