وزیرداخلہ سے بحرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

وزیرداخلہ سے بحرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بحرین میں پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام ممکنہ شعبہ جات میں تعلقات کے مزید استحکام میں معاون ہونگے۔