فیس بک اکاؤنٹس ہیک کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا ہیکر گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے فیس بک ہیکر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا جس پر ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ شکایات موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم نعیم کو آئی پی ایڈریس کے ذریعے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔