دم گھٹنے سے گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور جاں بحق

دم گھٹنے سے گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور جاں بحق
دم گھٹنے سے گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)چھوارہ منڈی کے ایک گودام میں دم گھٹنے سے سوئے ہوئے چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق توفیق، احسان، روشن اور صدورنامی مزدور رات کو چھوارہ منڈی کے ایک گودام میں سوئے تھے صبح جب گودام کھولا گیا تو چاروں مزدور پر اسرار طور پر جاں بحق ہوچکے تھے۔ پولیس نے چاروں مزدوروں کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں کیمیکل تھا جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئی ہوگیں تاہم ہلاکتوں کی اصل وجہ کا پتا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چلے گا۔