چیئرمین سینٹ نے بغیر اجازت وزیردفاع کی تقریربراہ راست چلانے پر ایم ڈی پی ٹی وی کو نوٹس جاری کر دیا

چیئرمین سینٹ نے بغیر اجازت وزیردفاع کی تقریربراہ راست چلانے پر ایم ڈی پی ٹی ...
چیئرمین سینٹ نے بغیر اجازت وزیردفاع کی تقریربراہ راست چلانے پر ایم ڈی پی ٹی وی کو نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بغیر اجازت سینٹ میں وزیردفاع کی تقریر براہ راست چلانے پر ایم ڈی پی ٹی وی کو نوٹس جاری کر دیا۔ جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو بتایا کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے براہ راست کارروائی پی ٹی وی پر دکھانے کے حوالے سے رولنگ آچکی ہے ، اس حوالے سے بغیر چیئرمین سینٹ سے اجازت لئے یا پیشگی اطلاع دیئے وزیردفاع کی تقریر براہ راست دکھائی گئی جس پر ڈائریکٹر میڈیا نے ایم ڈی پی ٹی وی سے رابطہ کیا ور انہیں آگاہ کیا کہ پی ٹی وی وزیر دفاع کی براہ راست کو ریج کر رہا ہے جس کی چیئرمین سینٹ سے اجازت نہیں لی گئی جس پر ایم ڈی نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہم اس معاملے پر ارکان کی تقاریر بھی براہ راست نشر کریں گے مگر جیسے ہی وزیردفاع کی تقریر ختم ہوئی تو پھر سینٹ کی کارروائی نہیں دکھائی گئی جس پر وزیراطلاعات نے کہا کہ سینٹ کو حق ہے کہ وہ اس پر نوٹس دے سکتا ہے جس پر چیئرمین سینٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

مزید :

اسلام آباد -