امریکی معاونت سے ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کا امکان

امریکی معاونت سے ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کا امکان
امریکی معاونت سے ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن)ایک امریکی ادارے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال 2016ءمیں ترکی و اشنگٹن کی معاونت سے شمالی شام میں دولت اسلامی’ داعش‘ کے جنگجو اور کردوں کی توسیع پسندی روکنے کے لیے اپنی فوجیں شام میں اتارنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ غےرملکی مےڈےا کے مطابق ب ’گلوبل انٹیلی جنس فاو¿نڈیشن اسٹریٹجک فارکاسٹنگ‘نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترکی شام میں اپنی فوج اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے انقرہ کے اس اقدام پر امریکا بھی اس کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔تجزیاتی نوعیت کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران شام کے تنازع کے حوالے سے ترکی ایران کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ماسکو اور انقرہ کے درمیان جاری سرد جنگ میں بھی کمی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے اسٹارٹ فار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2016ئ میں ترکی اپنی حدود سے آگے نکل کر شام میں کارروائی کرے گا۔ ترکی شمالی شام میں داعش کی توسیع پسندی روکتے ہوئے ان علاقوں میں کردوں کی کنٹرول کو وسعت دینے کے لیے موثر کوششیں کرے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن رواں جنوری میں انقرہ کے دورے پرآئیں گے جہاں وہ صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم احمد داو¿د اوگلو سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں شام میں ترک فوج کی ممکنہ مداخلت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔