وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا سال نو کے موقع پر پنجاب بھر کے10 لاکھ ملازمین کو اپ گریڈیشن کا عظیم تحفہ

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا سال نو کے موقع پر پنجاب بھر کے10 لاکھ ...
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا سال نو کے موقع پر پنجاب بھر کے10 لاکھ ملازمین کو اپ گریڈیشن کا عظیم تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کی سمری کی منظوری دے کر پنجاب میں دس لاکھ کے قریب کلیریکل کیڈر کے ملازمین کو نئے سال2016ء کے موقع پر عظیم اور تاریخی تحفہ دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں ۔ ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ملازمین کے حق میں نہیں سمجھتے تھے وزیر اعلی کے اس تاریخی اقدام نے اس غلط تاثر کو زندہ دفن کر دیا ہے اور لاکھو ں ملازمین کی ہمدردیاں لے کر ان کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظور کی گئی سمری کے مطابق جونئیر کلرک کو گریڈ7 سے گریڈ11 ،سینئر کلرک کو گریڈ9 سے گریڈ14 ، اسسٹنٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ16 اور سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ16سے ریگولر گریڈ17 دیا گیا ہے اور ٹیکنیکل کیڈر کی ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دے دی ہے ۔جس کے مطابق گریڈ5 سے گریڈ16 تک پائے جانے والے تمام ٹیکنیکل کیڈر کے ملازمین کو ہر دس سال بعد اگلا سکیل دے دیا جائے گا۔ اس کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پہلے ہی خادم پنجاب زندہ باد ریلی کا اعلان کر چکی ہے اور اگلے ہفتے یہ شاندار ریلی سیکرٹریٹ سے مال روڈ،فیصل چوک پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی ۔

مزید :

لاہور -