پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ، عمران خان نے 4 جنوری کو سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے 4 جنوری کو سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں سے پارٹی کی سینئر قیادت بنی گالہ میں سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔مشاورتی اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گااور صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ پارٹی انتخابات سے قبل پارٹی کی غیر رسمی ٹیسٹ ممبر شپ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
