ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن،اعتزازاحسن اور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف الیکشن میں درخواست دائر

ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن،اعتزازاحسن اور وزیراعلیٰ سندھ ...
ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن،اعتزازاحسن اور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف الیکشن میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن ہونے کی بنا پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز بیرسٹر اعتراز احسن، اے رحمن ملک اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی منسوخ کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر شاہ نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر مجریہ 2002ئکے آرٹیکل 5(3)کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا جبکہ اعتزاز احسن، رحمن ملک اور سید قائم علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے بیک وقت رکن ہیں۔یہ دو الگ الگ جماعتیں ہیں جن کے انتخابی نشان بھی مختلف ہیں،الیکشن کمشن کے اپنے ریکارڈ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا انتخابی نشان تیر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان دو تلواریں ہیں۔یہ تینوں سیاستدان دونوں جماعتوں کے رکن ہیں جو کہ غیر قانونی ہے،رحمن ملک دونوں جماعتوں کے رکن ہونے کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ ان تینوں سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

لاہور -