زلزلے نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو بھی ’ہلا‘دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت افغانستان اور بھارت میں آنیوالے زلزلے کی وجہ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اپنی تقریر روکنا پڑی اور تقریر روک کر لوگوں کو باہر نکلنے سے روکدیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق 5.8شدت کے زلزلے کے موقع پر پشاور میں تقریب جاری تھی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوخطاب کی دعوت دی گئی اور ان کے ڈائس کی طرف بڑھتے ہی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد وزیراعلیٰ کے عقب میں موجود افراد نیچے بیٹھ گئے جبکہ وزیراعلیٰ نے اپنی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ باہر جانے کی ضرورت نہیں ، زلزلہ تھم گیاہے ، پچھلے زلزلے کے دوران سٹاف اُنہیں دفتر میں چھوڑ کر باہر نکل گیا۔
دوسری طرف ڈی جی میٹ نے تصدیق کی ہے کہ زلزلوں میں اضافہ ہوگیا جس کسی بڑے زلزلے کا پیش خیمہ ہوسکتاہے ۔
