لکی مروت میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 9بوریوں سے7 راکٹ اور 63فیوز برآمد،ناکارہ بنا دئیے گئے

لکی مروت میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 9بوریوں سے7 راکٹ اور 63فیوز ...
لکی مروت میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 9بوریوں سے7 راکٹ اور 63فیوز برآمد،ناکارہ بنا دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (یوا ین پی)لکی مروت میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔پولیس چوکی وانڈہ ارسلا کے قریب بوریوں میں بند7 راکٹ اور 63فیوز برآمد کرکے ناکارہ بنا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ مزدوروں کو پیروالا موڑ کے قریب 9عدد بوریاں ملیں جن میں گولے بھرے ہوئے تھے۔ جس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ ڈی پی او علی اکبر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ بوریوں کی تلاشی لینے پر ان میں سے 61آر پی جی 7راکٹ لانچر گولے اور 63فیوز ز برآمد ہوئے۔ اس واقعے کی خبر پھیلنے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے گولوں کو ناکارہ بنا دیا ۔ ڈی پی او علی اکبر کے مطابق تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ بارودی مواد سے بھری ان بوریوں کو یہاں کس مقصد کے لئے رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 6سال قبل 2010ءمیں نئے سال کے آغاز پر ضلع لکی مروت کے گاو¿ں شاہ حسن خیل میں والی بال میچ کے بارود سے بھری گاڑی کا دھماکہ کیا گیا تھا جس سے ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد چھ ستمبر کو پولیس سٹیشن لکی مروت کو بھی بارود سے بھری گاڑی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے تھانہ اور قریبی عمارات کو مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھیں اور کئی پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔ اس سے قبل بھی دہشت گردی کی مختلف واقعات میں دو ڈی ایس پیز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

مزید :

لکی مروت -