لاہور ‘نامعلوم افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ ‘مبارک بیوی بچوں سمیت زخمی

لاہور ‘نامعلوم افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ ‘مبارک ...
لاہور ‘نامعلوم افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ ‘مبارک بیوی بچوں سمیت زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)لاہور میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مبارک بیوی بچوں سمیت زخمی ہو گیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق کاہنہ کے محلہ میواتی میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر مبارک کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر مبارک، اس کی بیوی شریفاں، دو بیٹے نعمان اور نوشاد زخمی ہو گئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبارک کا کچھ افراد سے لین دین کا تنازع ہے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

مزید :

لاہور -