پٹھان کوٹ میں ائیربیس پر حملہ مشکوک ہو گیا، عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے

پٹھان کوٹ میں ائیربیس پر حملہ مشکوک ہو گیا، عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا نے ...
پٹھان کوٹ میں ائیربیس پر حملہ مشکوک ہو گیا، عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں ائیربیس پر حملہ مشکوک ہو گیا، بھارتی میڈیا نے تمام تر واقعے پر سوالات کھڑے کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ صبح 4 بجے ہوا لیکن سیکیورٹی کل رات سے ہی الرٹ کر دی گئی تھی۔عام دنوں میں سیکیورٹی ائیربیس کے گیٹ پر ہوتی ہے اور بیرئیرز لگے ہوتے ہیں لیکن کل شام پانچ بجے بیرئیرز ہٹا کر اندر منتقل کردیئے گئے تھے اورسیکیورٹی انتہائی الرٹ تھی کر کے آس پاس کے لوگوں سے فروٹ اور سبزی کی دکانیں بھی بند کرا دی گئی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق رات آٹھ بجے چوک میں مکمل سناٹا تھا اور رات گئے تین بجے دوست کا فون آیا اور کہا فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے سے کچھ گھنٹے قبل سیکیورٹی انتہائی الرٹ کرنا اور آس پاس کی دکانیں بند کرانے سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔