کانگریس کا وزیراعظم مودی سے پٹھان کوٹ حملے کا معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ

کانگریس کا وزیراعظم مودی سے پٹھان کوٹ حملے کا معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھانے ...
کانگریس کا وزیراعظم مودی سے پٹھان کوٹ حملے کا معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( آئی این پی )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گرد حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک صورتحال ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن کی کوشش کے درمیان اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔دہشت گرد فوج کی وردی میں مسلسل حملے کر رہے ہیں۔رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ مودی پٹھان کوٹ حملے کے معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھائیں۔