چشتیاں میں بھائیوںنے غیرت کے نام پر بہن کوفائرنگ کر کے قتل کردیا
چشتیاں (آئی این پی)چشتیاں کے موضع ماڑی شوق شاہ کی بستی کمیری میں بھائیوںنے غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بیان کیا گیا ہے کہ مقتولہ صغراں بی بی کی شادی بارہ سال قبل منیر نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی جو ایک بچے کی ماں تھی جو گزشتہ روز ایک لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی جس پر اس کے گھر والوںنے ورغلا کر اسے واپس بلا لیا مقتولہ کے شوہرمنیر احمد کے مطابق وقوعہ کے وقت مقتولہ اپنے گھر میں موجود تھی ۔ کہ اس کے بھائیوں مظہر وغیرہ نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں لایا جا رہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی ۔تھانہ شہر فرید پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے لیا ۔