ہلاک ہونے والے زکریا اور اس کے ساتھی نے چار لڑکوں سے لوٹ مار کی: ڈی آئی جی ساﺅتھ کا موقف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی جی ساﺅتھ ڈاکٹر جمیل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم اور اس کے ساتھی نے چار لڑکوں سے لوٹ مار کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساﺅتھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس موبائل گذری کے علاقے میں پٹرولنگ پر تھی کہ چار لڑکے موبائل میں موجود اہلکاروں کے پاس آئے اور بتایا کہ ان سے موبائل فون اور پرس چھینے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا شکایت کرنے والے لڑکے بھی طالب علم ہیں جنہوں نے پولیس موبائل کے ساتھ ملزموں کا پیچھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری کا رہنے والا شخص گذری کے اے ٹی ایم سے پیسے کیوں نکلوانے آیا، گھر والوں کو نہیں پتہ ہوتا کہ ان کا بچہ باہر کیا کر رہا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر پولیس کی جانب سے کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔