یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ ،پی سی بی کمیٹی اپیل کے معاملے پر2 دھڑوں میں تقسیم

یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ ،پی سی بی کمیٹی اپیل کے معاملے پر2 دھڑوں میں تقسیم
یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ ،پی سی بی کمیٹی اپیل کے معاملے پر2 دھڑوں میں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی اپیل کرنے کے معاملے پر دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ پر اپیل کرنے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا ہے۔ پانچ رکنی کمیٹی میں 3 ارکان نے اپیل کی مخالفت کردی جبکہ باقی 2 ارکان نے اپیل کرنے کی حمایت کی ہے ۔ یاسر شاہ کی اپیل کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اتوار کے روز کریں گے۔
واضح رہے کہ یاسر شاہ کا یکم نومبر کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے اس معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں 2 ڈاکٹرز، 2 پی سی بی آفیشلز اور ایک پی سی بی کے کوچ کو شامل کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -