مودی پاکستان گئے اور دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہمیں واپسی پر کیا حاصل ہوا ، اشوانی کمار کا پاکستان پر الزام

مودی پاکستان گئے اور دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہمیں واپسی پر کیا حاصل ہوا ، اشوانی ...
مودی پاکستان گئے اور دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہمیں واپسی پر کیا حاصل ہوا ، اشوانی کمار کا پاکستان پر الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(یو این پی) بھارت میں کانگریس جماعت کے رہنما اشوانی کمار نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان گئے اور وہاں حکمران جماعت سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن ہمیں واپسی پر کیا حاصل ہوا ، جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی جے پی ) کے اتحادی جماعت کے رہنما وحید الرحمان پارا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ عناصر پاک بھارت امن مذاکرات میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس خاص دہشت ناک حرکت کا مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو شکست دینا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ بہت جلدی تھی ،پاکستانی چال سے نمٹنا مودی کے لئے ایک چیلنج ہے۔