دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : احسن اقبال
لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈیم کی تعمیر کا آغاز اسی سال کرنے کے لئے پرعزم ہیں ،عالمی سطح پر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو اپنے وسائل سے ڈیم کی تعمیر شروع کردیں گے۔وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں مایوسی نہیں بلکہ مثبت سوچ کو اجاگر کرنا چاہیے،احسن اقبال نے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈیم کی تعمیر کا آغاز اسی سال کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،عالمی سطح پر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو اپنے وسائل سے ڈیم کی تعمیر شروع کردیں گے۔