اداکارہ نشو اور بہار کی طاہرالقادری سے ملاقات ، پاکستا ن عوامی تحریک میں شامل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکاراوں نشو اور بہار بیگم نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے چیئرمین طاہرالقادری سے ملاقات کی ۔دنیا نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں اداکاراوں نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جماعت میں شامل ہو رہی ہیں۔ ہم ان کی ہر آواز پر لبیک کہتی ہیں۔ اس موقع پر طاہرالقادری نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عنقریب پی اے ٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی