گذری میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع ،وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گذر ی میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے زکریا کے اہل خانہ کے احتجاج کے باعث رپورٹ طلب کر لی ہے ۔نجی ٹی وی چینل جیونیوزکے مطابق گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے میں زکریا نامی نوجوان کو ہلاک کیا گیا تھا جس کے بارے میں پولیس کا موقف ہے کہ زکریا جنجوعہ نامی لڑکا موبائل فون چھین کر فرار ہو رہاتھا جس کے باعث اسے رکنے کی ہدایت کی گئی لیکن ان کی جانب سے اہلکاروں پر فائر کیے گئے جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں زکریا ہلاک ہو گیا جبکہ زکریا کے اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ ڈکیٹ نہیں تھا بلکہ وہ سٹوڈنٹ ویزے پر ملیشیاءپڑھنے کیلئے گیا تھااور چند دن پہلے ہی واپس آیا ہے ۔
تاہم اہل خانہ کے احتجاج کے بعد وزیر داخلہ سند ھ نے رپورٹ طلب کرلی ہے اور مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں ۔