فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ، بگ بیش کا میچ دیکھنے کیلئے81ہزار سے زائد تماشائیوں کی میلبورن کرکٹ گراونڈ آمد
میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش اور عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ اس وقت ٹوٹ گیا جب بگ بیش میں میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگیڈ کا میچ دیکھنے کیلئے 81ہزار سے زائد تماشائی میلبورن کرکٹ گراونڈ میں آئے۔ سٹیڈیم کی چاروں منزلیں تماشائیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں۔اس سے پہلے کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا میں ہی بنا تھا جب بگ بیش کا ہی ایک میچ دیکھنے کیلئے 56ہزار سے زائد تماشائی گراونڈ میں آئے تھے۔