ملائشیا میں پاکستانی سفارت خانے کی اعلیٰ کارکردگی، جاں بحق نوجوان کی جگہ کسی اور کی لاش بھیج دی، ورثا وصول کرنے سے انکاری
خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشیا میں پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش کی جگہ کسی اور کی لاش پاکستان بھیج دی جس کا لواحقین نے لینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خانیوال کے علاقہ عبدالحکیم کا رہائشی نوجوان عمیر فاروق دو روز قبل ملائشیا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا ۔کوالالمپور میں پاکستانی سفارت خانے نے اس کی بجائے کسی اور کی لاش پاکستان بھیج دی جو لواحقین نے وصول نہ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمیر کی لاش نہیں ۔ حکام نے لاش کو مردہ خانہ جمع کرا دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملائشیا سے دو لاشیں بھیجی گئی تھیں جو غلط ایڈریس پر چلی گئیں۔جو لاش عبدالحکیم بھیجی گئی وہ مالاکنڈ کے لئیق خان کی تھی جبکہ عمیہر کی لاش مالاکنڈ بھیج دی گئی ۔ بعدازاں دونوں لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا
