شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کے علاج کا اعتراف،پیپلز پارٹی عمران کی گرفتاری کیلئے کل گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کریگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کا علاج کرنے کے بارے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اعتراف پر پیپلز پارٹی نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کیلئے کل لاہور میں گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔مظاہرے میں لاہور سمیت دوسرے شہروں سے بھی کارکن شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ہسپتال میں طالبان رہنما کا علاج کیا گیا تھا۔