رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی،نوافراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی،نوافراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی،نوافراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران رینجرزنے 9ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جن میں گینگ وار کے کارندوں سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ملیر ،عبداللہ چورنگی ،ایف سی ایریا ،کورنگی اور ریکسر لائن میں کارروائی کے دوران 9افراد کو حراست میں لیاہے جن کے قبضہ سے ایس ایم جی رائفل سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیاہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکر ی ونگ کا کارندہ بھی شامل ہے ۔

مزید :

کراچی -