پٹھان کوٹ حملے کے اصل کرداروں کا تعین کرنے میں وقت لگے گا،فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہے، بھارتی صحافی ساہا سنی حیدر

پٹھان کوٹ حملے کے اصل کرداروں کا تعین کرنے میں وقت لگے گا،فوری کچھ کہنا قبل ...
پٹھان کوٹ حملے کے اصل کرداروں کا تعین کرنے میں وقت لگے گا،فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہے، بھارتی صحافی ساہا سنی حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بھارتی صحافی اور بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کی ڈپٹی ایڈیٹر ساہا سنی حیدر نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے اصل کرداروں کا تعین کرنے میں وقت لگے گا۔فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود معید میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان سے تو پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میں جن باتوں پر گفتگو ہونی ہے ان کا تعین ہو چکا ہے۔ لیکن بھارت کا مین فوکس دہشت گردی ہی ہوگا۔