حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے: ماروی میمن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جارہا ہے، بی آئی ایس پی کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے۔
’’پی ٹی وی نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ 2015ءمیں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہت کام ہوا’’بی آئی ایس پی ‘‘کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے معاونت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)خواتین کا بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے اور2016ءمیں ان کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔