وہ بھارتی گاﺅں جس کے رہنے والوں پر گائے کا پیشاب پینے کا جنون چڑھ گیا، اس کے ذریعے کس بیماری کا علاج کررہے ہیں؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

وہ بھارتی گاﺅں جس کے رہنے والوں پر گائے کا پیشاب پینے کا جنون چڑھ گیا، اس کے ...
وہ بھارتی گاﺅں جس کے رہنے والوں پر گائے کا پیشاب پینے کا جنون چڑھ گیا، اس کے ذریعے کس بیماری کا علاج کررہے ہیں؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں آئے روز ریپ کے واقعات تو سننے کو ملتے رہتے ہیں لیکن اب ایک ایسے گاﺅں کے بارے میں بتایا گیا ہے جہاں کے لوگ گائے کا پیشاب پینے کے جنون میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ بھارتی گاﺅں ’اودھے پور‘ میں لوگ گائے کا پیشاب اس امید کے ساتھ پی رہے ہیں کہ اس طریقے سے ان کے کیل مہاسے اور جلد پر بنے دانے ٹھیک ہوجائیں گے۔

ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ اس گاﺅں کے لوگوں نے گائے کے مقدس ہونے کی وجہ سے قسم کھائی کہ وہ اس کا پیشاب پی کر اپنی جلد کے مسائل کا علاج کریں گے اور ساتھ ہی اس کے ذریعے کیل مہاسوں کو ٹھیک کریں گے۔گاﺅں کے ایک رہائشی ہیمنت پالی وال کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ چار سال سے روزانہ گائے کے پیشاب کا ایک گلاس پیتا ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ باقاعدگی سے پیشاب سے نہاتا بھی ہے۔ ©©”میرے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ گئے تھے اور میری جلد پر کیل مہاسے اور دانے کل آئے تھے لیکن جب سے میں نے گائے کا پیشاب پینا شروع کیاہے میرے تمام مساےل حل ہوچکے ہیں۔“ایک اور رہائشی یوگیش پالی وال کا کہنا ہے کہ گاﺅں کی کئی لڑکیاں گائے کا پیشاب پی رہی ہیں کہ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کی جلد کا رنگ صاف ہورہا ہے۔”یہ لڑکیاں چھپ کر پیشاب پیتی ہیں لیکن مانتی نہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس