اگر آپ سال کے ان مہینوں میں سے کسی ایک میں پیدا ہوئے ہیں توعلم نجوم کے حوالے سے آپ کے لئے یہ پتھر بہترین ہے

اگر آپ سال کے ان مہینوں میں سے کسی ایک میں پیدا ہوئے ہیں توعلم نجوم کے حوالے ...
اگر آپ سال کے ان مہینوں میں سے کسی ایک میں پیدا ہوئے ہیں توعلم نجوم کے حوالے سے آپ کے لئے یہ پتھر بہترین ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) جو ہم کھاتے ہیں اس کا ہمارے جسم پر اثر ہوتا ہے بالکل ویسے ہی جو پتھر ہم پہنتے ہیں اس کا ہمارے اوپر ایک اثر ہوتا ہے۔آئیے آپ کو پیدائش کے حساب سے مہینے اور اس کاآپ پر اثر کے حوالے سے بتاتے ہیں۔علم نجوم نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ مہینے کے حساب سے کون ساپتھر آپ کو موافق ہوگا۔

جنوری:یاقوت

قدیم دور ہی سے اسے خوش قسمتی کا پتھر کہا جاتا ہے۔ اگر آپ اس مہینے میں پیدا ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مہم جو اور اپنی دھن کے پکے ہیں۔ آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنے تعلق کی قدر کرتے ہیںاور اپنی اہمیت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ کسی بھی چیز کوسر پر سوار نہ کریں بلکہ ہر چیز کو نارمل لیں۔

فروری:نیلم

زمانہ قدیم سے مشہور ہے کہ جولوگ یہ پتھر پہنتے ہیں وہ تاریکی سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں اور ساتھ دوسروں کو عزت دیتے ہیں۔آپ کی صحبت میں لوگ بہت پرسکون اور آرام دہ رہتے ہیں۔

مارچ:آبِ بحر

آب بحر یا Aquamarineایک لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب سمندری پانی کے ہوتے ہیں۔اس کو پہننے والے طوفان سے محفوظ رہتے ہیں اور زندگی میں توازن کو پسند کرتے ہیں۔ یہ بہت انصاف پسند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔سفر کے دوران یہ چیزو ں کا بخوبی مطالعہ کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

اپریل: ہیرا

ہیروں کا شمار دنیا کی سخت ترین چیزوں میں ہوتا ہے اور اس کو پہننے والے لوگ بھی مشکل حالات کا مقابلہ سخت رہ کر کرتے ہیں۔ یہ پتھر محبت اور لافانی پیار کی نشانی بھی سمجھا جاتا ہے لہذا اس کو پہننے والے محبت کے امین ہوتے ہیں۔

مئی :زمرد

معروف رومن شہنشاہ نیرو جنگجوﺅںکی لڑائی دیکھنے کے لئے اس پتھر کا استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے یہ شاندار نظر کی ایک علامت بن گیا۔یاد رہے کہ یہاں بہترین نظر سے مراد ظاہری نظر نہیںبلکہ زندگی کے نشیب و فراز ہیں جس پر آپ کی گہری نظر ہوتی ہے۔ اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ اپنے عزائم میں بلند اور واضح ہوتے ہیں۔

جون:موتی

ایسے لوگ قدرت کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں،یہ دوسرے لوگوں کا خیال رکھتے ہیں اور اپنے کسی بھی عمل سے دوسروں کا دل نہیں دکھاتے۔آپ کے دوست آپ کی استقامت کی داد دیتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کی صحبت میں خوش رہتے ہیں۔ آپ بھی انہیں ہنساکر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

جولائی:روبی

ایسے لوگ زندگی میں ایکشن پسند کرتے ہیں اور بہت باہمت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ دوستی کرنے میں دیر لگاتے ہیں لیکن جس کے ساتھ دوستی ہوجائے تو ہر قیمت پر یاری نبھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

اگست :سبز قیمتی پتھر

یہ سورج کے ساتھ منسلک پتھر ہے جس کی وجہ سے اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ سورج کی طرح روشن ہوتے ہیں اور دوسروں کے لئے روشنی پیدا کرتے ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بعد یہی لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو خوش کرکے ہنسانے پر یقین رکھتے ہیں۔یہ ماضی کی باتوں سے درگزر کرتے ہوئے اچھے مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔

ستمبر :نیلم

یہ لوگ کسی بھی طرح کی جعلی اور بناوٹی چیز سے نفرت کرتے ہیں۔محنت کی وجہ سے ان لوگوں کو بہت جلد اہم پوزیشن مل جاتی ہے لیکن یہ اس کا بہت متوازن استعمال کرتے ہیں اور کبھی بھی کسی کونقصان نہیں پہنچاتے۔

اکتوبر:اوپل

یہ پتھر اپنے قوس قزح جیسے رنگوں کی وجہ سے مشہور ہے ۔ قوس قزاح کی طرح اس پتھر کو پہننے والے مختلف طرح کے رنگوں کے لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ یہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہونے کی وجہ سے ہروقت کوئی نئی چیز کرتے ہیں اور ان کی زندگی بورنگ کا شکار نہیں ہوتی۔یہ بہت جلد جذباتی ہوجاتے ہیں اور اس عادت کی وجہ سے بڑی سے بڑی غلطی کو جلد معاف کرنے کے ساتھ بھول بھی جاتے ہیں۔

نومبر: پخراج

یہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں اور ان کے فیملی ممبرز اور دوستوں کو اس بات کا اچھی طرح علم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔آپ بہت زیادہ خوش رہنے والے اور مشکل سے مشکل حالات کا بھی خندہ پیشانی سے مقابلہ کرنے والے فرد ہیں۔ان کا سختی سے ماننا ہے کہ جب کوئی مشکل آتی ہے تواس سے نکلنے کے لئے راستہ موجود ہوتا ہے۔

دسمبر: فیروزہ

یہ پتھر دنیا کی چیدہ چیدہ جگہوں پر ملتا ہے ،ایسے لوگ بہت عقلمند ہوتے ہیں جس کی وجہ ے لوگ ان سے مشورہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ آپ اپنے اردگرد موجودلوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں اور وہ آپ کے فیصلوں کر سراہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس