اگر پیشاب کرتے ہوئے بلبلے بنتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر پڑھ کر ابھی سے احتیاطی تدابیراختیار کرلیں ورنہ ۔ ۔ ۔

اگر پیشاب کرتے ہوئے بلبلے بنتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر پڑھ کر ابھی سے احتیاطی ...
اگر پیشاب کرتے ہوئے بلبلے بنتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر پڑھ کر ابھی سے احتیاطی تدابیراختیار کرلیں ورنہ ۔ ۔ ۔

  

نیویارک(نیوزڈیسک) جب آپ پیشاب کرتے ہیں تو اس میں کبھی کبھار بلبلے بننے لگتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،آئیے آپ کو اس سے آگاہ کرتے ہیں۔

کیمیکل ری ایکشن

اگر آپ کو پیشاب کرتے ہوئے بلبلے نظر آئیں تو اس بات کو یقینی بنالیں کہ کہیں یہ ٹوائلٹ میں موجود کیمیکل کی وجہ سے تو نہیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹوائلٹ میں ایسے کیمیکل ڈالے جاتے ہیں کہ جراثیم پیدا نہ ہوں ،ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں۔

تیزی سے پیشاب

جب بہت زیادہ پیشاب آرہا ہوتو تیز سپیڈ کی وجہ سے بھی بلبلے بنتے ہیں اور یہ بھی پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔

پانی کی کمی

اگر آپ پانی کی بہت زیادہ مقدار استعمال نہیں کرتے تو کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ پیشاب کرتے ہوئے بلبلے بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیںکہ کم پانی کی وجہ سے پیشاب میں موجود دیگر کیمیکلزاپنا اثر دکھاتے ہیں اور جھاگ نظر آتی ہے۔ صحت مند جسم کے لئے ضروری ہے کہ اسے پانی کی مناسب مقدار ملتی رہے۔

تناﺅ

اگر آپ ذہنی تناﺅیا کشمکش کا شکار ہوں تو بھی ایسی صورت میں پیشاب میں بلبلے بنتے لگتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ مسلسل ذہنی تناﺅ کا شکار تھے ان کے پیشاب میں بلبلے زیادہ بن رہے تھے۔

Proteinuria

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں پیشاب میں بہت زیادہ روٹین خارج ہوتی ہے ،یہ گردوں کی بیماری کی جانب ایک واضح اشارہ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں پیشاب میں ناگوار بو بھی پیدا ہوسکتی ہے اور آپ کو فوری طور پر الج سے رابطہ کرکے مکمل چیک اپ کروانا چاہیے۔

ذیابیطس

اس بیماری کی صورت میں بھی گردے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور پیشاب میں بلبلے بننے لگتے ہیں۔ زیاہد بلڈ پریشر کی صورت میں بھی گردے متاثر ہوتے ہیں اور پیشاب کی رنگت اور ہیئت تبدیل ہوسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس