میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ،آمنہ ملک

میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ،آمنہ ملک
 میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ،آمنہ ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور بہت اچھا کام ہورہا ہے‘میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘ اسی لئے میں موجودہ مقام بہت جلد حاصل کیاہے ۔ بے شمار فیشن شوز میں شرکت کی اور میر ی کوشش ہوتی ہے کہ میں ان شوز میں اپنی ثقافت کو اجاگر کروں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش ہے پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور بہت اچھا کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں شہرت کو برقرار رکھنا میری خواہش ہے اور اس کیلئے میں مستقبل میں بھی اچھا کام کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط سکرپٹ اور اچھا ڈائریکٹرفلم کو کامیاب کرانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔آمنہ ملک نے کہا کہ میں انتہائی خوش ہوں کہ شوبزمیں میرے کردار کو سراہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے تما م شعبے بڑی اہمیت رکھتے ہیں اس لئے کسی ایک شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتاجس میں خاص طور پر ایڈیٹنگ اور میوزک بھی شامل ہے۔

مزید : کلچر