حکومت فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے،حنا فرید

حکومت فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے،حنا فرید
 حکومت فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے،حنا فرید

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حنا فریدنے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ، ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا ۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے ۔ حنا فریدنے کہا کہ بڑے فنکار کے اس دنیا سے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو کسی طور پر حل نہیں کیا جا سکتا مگر ہم آنے والے وقت کے لئے نوجوان گلوکاروں کی ایک بڑی کھیپ تیار کر سکتے ہیں ۔

مزید : کلچر