ارجن کپور کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم

ارجن کپور کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم
 ارجن کپور کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم

  

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور اپنی فٹنس کے شوق کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے جس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے متعلقہ اداروں کو ان کے گھر کے احاطے میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی۔نوجوان اداکارارجن کپور کو فٹ رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں سال انہوں نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی جم بنایا تھا جس پرممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے انہیں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم اداکار کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے پر ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے نئے نوٹس میں متعلقہ اداروں کو گھر میں داخل ہوکر غیرقانونی تعمیرات کو گرانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف کامیڈین کپل شرما اور عرفان خان کو بھی غیر قانونی تعمیرات پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کلچر