فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں کام کررہی ہوں،بندیا حسین

فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں کام کررہی ہوں،بندیا حسین
 فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں کام کررہی ہوں،بندیا حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ ،ماڈل و پرفارمربندیا حسین نے کہا ہے کہ میں فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں کام کررہی ہوں۔پشتو فلموں کی وجہ سے فلمی صنعت کا وجود قائم ہے۔پاکستانی فنکارعروج کے دنوں میں مستقبل کے بارے میں پلاننگ نہیں کرتے‘فنکاروں کو شوبز کے ساتھ کوئی مناسب کاروبار بھی کرنا چاہیے ۔ بندیا حسین نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستانی فنکار اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں ۔زوال کے دنوں میں فنکاروں کو کوئی کام نہیں دیتا اپنے پرائے سب چھوڑ جاتے ہیں لاتعداد عظیم فنکارغربت ومالی پریشانیوں کا شکار ہوکر دنیاسے رخصت ہوچکے ہیں کسی حکومت نے شوبز سے وابستہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیاجبکہ پڑوسی ممالک بھارت کے فنکار کروڑوں پتی ہیں اور ان کو حکومت بھی سپورٹ کرتی ہے۔

مزید : کلچر