دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جیاء بٹ

دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جیاء بٹ
 دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جیاء بٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرجیاء بٹ نے کہا ہے کہ خاموش رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں۔جیاء بٹ نے کہا کہ میں نے نئے سال کا آغاز بہت پر عزم طریقے سے کیا مجھے یقین ہے کہ 2017ء میری کامیابیوں کا سال ہوگا۔ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ جیاء بٹ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں مگر میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ۔ میری پوری توجہ پرفارمنس اور اداکاری پر ہے میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔ جیاء بٹ نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔

Back to Conversion Tool

مزید : کلچر