جس مقام پر ہوں سینئرز کا احسان ہے،کامیڈین عامر سوہنا

جس مقام پر ہوں سینئرز کا احسان ہے،کامیڈین عامر سوہنا
 جس مقام پر ہوں سینئرز کا احسان ہے،کامیڈین عامر سوہنا

  

لاہو ر( فلم رپورٹر) تھیٹر کے نامور کامیڈین عامر سوہنا نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا ۔ڈائریکٹرز نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی جس کے لئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید : کلچر