قسمت بیگ کی رسم چہلم شوبز شخصیات کی عدم شرکت

قسمت بیگ کی رسم چہلم شوبز شخصیات کی عدم شرکت
 قسمت بیگ کی رسم چہلم شوبز شخصیات کی عدم شرکت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمرقسمت بیگ کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی جس میں شوبز سے وابستہ کسی معروف شخصیت نے شرکت نہیں کی۔اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور دعا کروائی گئی ۔رسم چہلم کے اختتام پر قسمت بیگ کی بہن ستارہ بیگ کا کہنا تھا کہ جانے والی تو چلی گئی لیکن اس کی کمی تمام عمر ہمیں محسوس ہوتی رہے گی وہ ہر ایک کا خیال رکھنے والی تھی وہ ہر دل عزیز تھی فیملی کا ہر فرد اس کو یاد کرکے روتا ہے ۔

مزید : کلچر