ٹرانسفارمرزکی پانچویں فلم ’’دی لاسٹ نائٹ ‘‘ رواں سال جون کوریلیز ہو گی

ٹرانسفارمرزکی پانچویں فلم ’’دی لاسٹ نائٹ ‘‘ رواں سال جون کوریلیز ہو گی

لاس اینجلس (این این آئی)ٹرانسفارمرسیریز کی پانچویں فلم رواں سال جون میں پردے کی زینت بنے گی ۔مشینوں اور انسانوں کے درمیان ہونے والی جنگ پر بنائی جانے والی فلم کے منظر دل دہلانے والے ہے فلم میں انسانوں اور مشینوں کے درمیان ہار جیت کا فیصلہ ہوگا مگر اس اعصاب شکن جنگ میں جیت کس کی ہوگی اس کے لئے شائقین کو جون 2017ء کا انتظار کرنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ ٹرانسفر سیریز کے تحت یہ پانچویں فلم ہیں اس سے قبل آنے والی چار فلموں نے باکس آفس پر پہلکہ مچایا تھا اور ریکارڈ بزنس کمایا تھا توقع ہے کہ یہ نئی تخلیق بھی سنیما گھروں کو کھچا کھچ بھر دے گی۔

مزید : کلچر