کم بولتی ہوں عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں،مائرہ نظامی

کم بولتی ہوں عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں،مائرہ نظامی
 کم بولتی ہوں عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں،مائرہ نظامی

  

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ مائرہ نظامی نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔مائرہ نظامی نے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید : کلچر