منفرد پرفارمنس کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ،آشا چوہدری

منفرد پرفارمنس کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ،آشا چوہدری
 منفرد پرفارمنس کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ،آشا چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شہرت کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا‘منفرد ڈانس کی وجہ سے آج سٹیج اداکاراؤں میں سب سے نمایاں ہوں۔آشا چوہدری نے کہاکہ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو سالوں مہینوں بلکہ دنوں میں کروڑ پتی بننے کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا لیتی ہیں لیکن ان کی یہ شہرت عارضی ہوتی ہے اور شائقین کی نظروں میں بھی ان کی قدر نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی بھی فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد پرفارمنس کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

مزید : کلچر