ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے سیلز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے سیلز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈنے 31780 یونٹس فروخت کرکے ایک سال میں سب سے زیادہ فروخت کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یہ اہم سنگ میل تمام گاڑیوں میں معیار اور جدت طرازی کیلئے ہنڈا کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ گزشتہ 22 برس سے پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس عرصہ کے دوران ہنڈا پاکستان نے اپنے قابل قدر صارفین کو بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کی ہیں۔ ہنڈا کی فلاسفی صرف کاریں فروخت کرنا نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر اپنے صارفین کو شاندار مصنوعات اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔حال ہی میں متعارف کروائی گئی نئی ہنڈا سِوک نے پاکستانی صارفین میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے اور ہنڈا سٹی بھی اپنے معیار کو پوری طرح برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایندھن کے استعمال میں انتہائی باکفایت اور بہترین کارکردگی کی حامل انتہائی اعلیٰ معیار کی گاڑیاں تیار کرنا ہمیشہ سے ہنڈا کی روایت رہی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کسٹمرز کے خوابوں کو تعبیر کا روپ دے کر نئے سنگ میل عبور کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔

مزید :

کامرس -