ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں بفلو ریسر چ سے متعلقہ ایجنڈا تیار

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں بفلو ریسر چ سے متعلقہ ایجنڈا تیار

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آ ف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے راوی کیمپس پتو کی میں بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام گذ شتہ روز اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلوپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب نسیم صادق نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ،ڈین فکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور چیر مین ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر میا ں عبد الستار کے علاوہ بفلو بریڈر ایسو سی ایشن اور محکمہ لائیو سٹاک سے پرو فیشنلز و تحقیق کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلا س میں سال 2017 میں پاکستان کی لو کل بریڈ(بھینسوں)کی افزائش نسل کو بڑ ھانے سے متعلقہ بفلو ریسر چ پر مبنی حتمی ایجنڈا تیار کیا گیا ۔اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے سیکر ٹر ی لا ئیو سٹا ک نسیم صادق نے غریب مو یشی پال حضرات کے مویشیوں (گائے ،بھینسوں) کی افزا ئش نسل بڑ ھا نے سے متعلقہ تحقیقی معلو ما تی مواد مہیا کر نے کی ضرورت پر زور دیا نیز کہا کہ محکمہ لا ئیو سٹاک اقوام متحدہ کے ادارہ فو ڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنا ئزیشن کے اشتراک سے بڑے ویکسینیشن پروگرام کے زریعے مویشیوں کو در پیش فٹ اینڈ ما ؤتھ مہلک بیماری سے نپٹنے اور اس کے جرا ثیموں کے تدارک کے لیئے ہر وقت کو شاں ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ خدا نے ہمارے ملک پاکستان کو دنیا کی نا یا ب نسلوں کے (گائے ،بھینسو ں) مویشیوں پر مبنی ڈیر ی بریڈ سے نوازہ ہے نیز کہا کہ ویٹر نری یونیور سٹی ملک میں لو کل بریڈ کی افزا ئش نسل کو بڑ ھانے اور اس پروگرام کو پا یہ تکمیل پہنچا نے سے متعلقہ ہر ممکنہ تعاون فراہم کر نے کے لیئے ہر وقت تیار ہے ۔

مزید : کامرس