حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں سے ملک میں معاشی استحکام آیا :رانا تنویر حسین

حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں سے ملک میں معاشی استحکام آیا :رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(آن لائن )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہی ہے ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے کراچی آپریشن سے وہاں پر روشنیاں بحال ہو ئی ہیں آج پاکستان وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی جا نب گا مزن ہے حکومت کی مثبت اقتصادی پا لیسیوں سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے پاکستان کا شمار دنیا کی دس ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جارہا ہے چین ،ترکی سمیت دیگر دوست ممالک پا کستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں سی پیک منصوبو ں کا جا ل پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں آنیوالے چند سالوں میں پا کستان دنیا کی ترقیافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ اہو گا ترقی و خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دینگے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے عام انتخابات میں ملک گیر کا میا بی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہارانہو ں نے اتوار کے روز 23چک اور جھبراں منڈی میں چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ را نا احمد عتیق انور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیاچیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور ، ارکا ن اسمبلی رانا افضال حسین ، چو دھری بلال ورک ، چو دھری طارق محمود با جوہ ، پیر اشرف رسول ، حسان ریا ض ، عارف خان سندھیلہ اور میڈ یا ایڈوائزر محمد ندیم گورایہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحی ہے 2017ء لو ڈشیڈ نگ کے مکمل خاتمہ کا سال ہے گیس کی قلت پر بھی بہت جلد قابو پا لیا جا ئے گا حکومت نے سال نو کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے اپنے فارم ہاؤس مریدکے میں ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زردار ی کا کرپشن کے خلاف ملاپ حیران کن ہو گا زرداری کی قیادت میں کرپشن کے خلاف اکٹھے ہو نے کی بات کر کے عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لیا ہے پی ٹی آئی کا مقصد حصول انصاف نہیں بلکہ ہو س اقتدار ہے ساڑھے تین سالوں میں حکومت اور جمہوریت کے خلاف سازششیں کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی مسلسل نا کا میوں پر سازشی زخم چاٹ رہے ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی بلاجواز تنقید اور الزامات پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بے مثال صبروتحمل سامنا کیا سازش کرنیوالوں کے ہاتھ کچھ نہ آیا اور کا میابی حکومت کو ملی عوام نے دھرنوں کی سیاست اور ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کومسترد کردیاحکومت اپنی مدت پورے کرے گی اپوزیشن حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے آئندہ انتخابات کی تیاری کرے قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ،چیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور اور ارکان اسمبلی طارق محمود باجوہ ، را نا افضال حسین، پیر اشرف رسول ، حسان ریا ض ، عارف خا ن سندھیلہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس شیخوپورہ گئے جہاں انہوں ڈی پی او سرفراز خا ں ورک سے ان کے تا یا جان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات ،پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید :

کامرس -