کیوبا کی گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان

کیوبا کی گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان

ہوانا(آن لائن) کیوبا نے کہا ہے کہ 2017 ء4 میں گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔وزیر اقتصادیات رکارڈو کیبریساس نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک میں چینی اورگنے کی پیدوار کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور 2017 ء میں گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں دوسرے نمبر پر ترقی ہوٹل اور ریسٹورینٹس کے شعبے میں دیکھنے میں آئی ہے جس کی شرح 8 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو 0.9 فیصد رہی جو 2017 ء کے دوران 2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔#/s#

مزید : کامرس